Monday, August 29, 2011

ذوالفقار مرزا کا طوفان، کوئی گھرے گا یا نہیں؟

 

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو ہمیشہ تشدد میں جکڑے ہوئے شہر کراچی کا مشکل کشاء سمجھا جاتا ہے مگر سندھ کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے آج انہیں مسئلے کا ایک جز قرار دے دیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی، قومی اسمبلی کی سپیکر فہمیدہ مرزا کے شوہر اور سندھ کے سابق سینیئر صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے الزامات محض باتیں ہیں یا اس کے پیچھے صداقت کا بھی عمل دخل ہے؟ پریس کانفرنس کے بعد مختلف ٹی وی چینلز پر یہی بحث ہوتی رہی۔
کراچی کے پرتشدد واقعات کے گرفتار ملزمان کی جوائنٹ انٹروگیشن رپورٹس ڈاکٹر مرزا کی پریس کانفرنس سے پہلے بھی مختلف اخبارات میں شائع ہوتی رہی ہیں اور اب یہ رپورٹس ویب سائیٹس پر بھی دستیاب ہیں۔ صحافی بابر ولی کے قتل میں گرفتار ملزمان کی وابستگی بھی وہ پہلے ظاہر کرچکے ہیں، اگر اس بار نئی بات تھی تو امریکہ کے کردار اور کراچی میں رحمان ملک کی مداخلت کی باتیں تھیں جو اس سے پہلے وہ کابینہ کے بند اجلاسوں میں کرتے آئے ہیں۔
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی موجودگی میں صوبائی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں بھی ذوالفقار مرزا کی رحمان ملک سے تلخی کی خبریں باہر نکلیں اور یہ رپورٹ ہوا کہ انہوں رحمان ملک کو کہا کہ وہ ایم کیو ایم کی طرف داری نہ کریں اور کراچی آنا چھوڑ دیں۔ لیکن اس اجلاس کے بعد دونوں نے بغل گیر ہوکر پریس کانفرنس کرکے تلخیوں کی تردید کی۔

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.

FOXNews.com

Sky News | Home | First For Breaking News

Jang Blog

Followers